سورة فصلت - آیت 48
وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَدْعُونَ مِن قَبْلُ ۖ وَظَنُّوا مَا لَهُم مِّن مَّحِيصٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور جنہیں وہ پہلے پکارتے تھے وہ ان سے گم ہونگے اور گمان کرینگے کہ ان کو کہیں خلاصی نہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 یعنی پریشانی کے عالم میں وہ چاروں طرف نگاہ دوڑائیں گے مگر کوئی مددگار نظر نہیں آئے گا۔