سورة فصلت - آیت 46
مَّنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهِ ۖ وَمَنْ أَسَاءَ فَعَلَيْهَا ۗ وَمَا رَبُّكَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيدِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جس نے نیک کام کیا اپنے ہی لئے ہے اور جس نے برا کیا تو اس کی برائی اسی پر ہے اور تیرا رب بندوں پر ظلم نہیں کرتا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9 کہ ان کی نیکیاں برباد کر دے یا ان پر ناکردہ گناہوں کا بوجھ لاد دے۔ مقصد کلیۃً ظلم کی نفی ہے جیسا کہ دوسری آیت میں فرمایا İ إِنَّ اللَّهَ لَا يَظْلِمُ النَّاسَ شَيْئًا Ĭ کہ اللہ تعالیٰ کسی پر ذرہ بھر بھی ظلم نہیں کرتا۔ (قرطبی)۔