سورة فصلت - آیت 35
وَمَا يُلَقَّاهَا إِلَّا الَّذِينَ صَبَرُوا وَمَا يُلَقَّاهَا إِلَّا ذُو حَظٍّ عَظِيمٍ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور یہ بات انہیں کو نصیب ہوتی ہے جو صابر ہیں اور یہ بات اس کو ملنی ہے جو بڑا صاحب نصیب ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ١ یعنی جو اپنے اندر بڑا حوصلہ، عزم، قوت برداشت اور ضبط نفس رکھتے ہیں۔ ف ٢ یعنی جو اللہ تعالیٰ کے ہاں بلند مرتبہ اور اعلیٰ صفات کے مالک ہیں۔ شاہ صاحب (رح) لکھتے ہیں : حوصلہ کشادہ چاہیے کہ بری بات سہار کر سامنے سے بھلی بات کہیے، یہ اقبال مندوں کو ملتا ہے۔ (موضح)