سورة فصلت - آیت 30

إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

تحقیق جنہوں نے کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے پھر قائم رہے ۔ ان پر فرشتے (ف 2) اترتے ہیں کہ نہ ڈرو اور نہ غم کرو ۔ اور اس جنت کی خوشخبری سنو ۔ جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٥ جمہور صحابہ (رض) و تابعین کے نزدیک ” سقامۃ“ سے مراد خلوص عمل اور عقیدۂ توحید پر ثبات ہے۔ ف ٦ یعنی موت یا قبر یا قیامت کی ہولناکیوں سے ڈرو نہیں اور نہ دنیا کے مال و متاع اور اولاد کے چھوٹ جانے پر افسوس کرو۔