سورة فصلت - آیت 27

فَلَنُذِيقَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا عَذَابًا شَدِيدًا وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَسْوَأَ الَّذِي كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

سو ہم کافروںک وضرور سخت عذاب چکھائیں گے اور ان کے بدترین اعمال کا جو وہ کرتے تھے ضرور بدلہ دیں گے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 اس سے برا کام اور کیا ہوگا کہ وہ نہ خود قرآن سنتے اور نہ دوسروں کو سننے دیتے بلکہ اس کے مقابلہ میں بد تمیزی کرتے۔