سورة فصلت - آیت 24

فَإِن يَصْبِرُوا فَالنَّارُ مَثْوًى لَّهُمْ ۖ وَإِن يَسْتَعْتِبُوا فَمَا هُم مِّنَ الْمُعْتَبِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر اگر وہ صبر کریں تو آگ (ف 1) ان کا ٹھکانا ہے اور جو تو بہ دیا غدر خواہی کریں تو ان کی توبہ قبول نہ ہوگی۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 8 مطلب یہ ہے کہ اگر وہ منت سماجت کریں گے تو بھی ان کی شنوائی نہ ہوگی۔ دوسرا مطلب امام ابن جریر (رح) نے یہ بیان کیا ہے کہ اگر وہ یہ چاہیں کہ انہیں دنیا کی طرف لوٹا دیا جائے تو انہیں لوٹا یا نہ جائے گا۔ ( ابن کثیر)