سورة فصلت - آیت 21
وَقَالُوا لِجُلُودِهِمْ لِمَ شَهِدتُّمْ عَلَيْنَا ۖ قَالُوا أَنطَقَنَا اللَّهُ الَّذِي أَنطَقَ كُلَّ شَيْءٍ وَهُوَ خَلَقَكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور وہ اپنے چمڑوں سے کہیں گے کہ تم نے ہم پر کیوں گواہی دی ! وہ چمڑے کہیں گے ۔ کہ ہمیں اللہ نے گویا کیا ۔ جس نے ہر شئے کو گویائی دی اور اسی نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا ۔ اور اسی طرف تم لوٹ کرجاؤ گے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3 اور ہم نے تمہارے کرتوتوں کو بیان کردیا، اس میں تعجب کی کونسی بات ہے؟۔ ف 4 یہ جملہ چمڑوں کی گفتگو کا تتمہ بھی ہوسکتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا کلام بھی جو وہ اس موقع پر فرمائے گا۔