سورة آل عمران - آیت 132
وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَالرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور اللہ اور رسول (ﷺ) کی تابعداری کرو ، شاید تم پر رحم ہو ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 یعنی اللہ تعالیٰ کی رحمت کا امید وار تو وہی شخص ہوسکتا ہے جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول (ﷺ) کا فرمانبردار ہو۔ سود کھانا اور اللہ تعالیٰ کی رحمت کی امید رکھنا دو متضاد چیزیں ہیں اس میں ہر نافرمان کے لیے عتاب ہوسکتا ہے۔( کبیر )