سورة فصلت - آیت 12
فَقَضَاهُنَّ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ فِي يَوْمَيْنِ وَأَوْحَىٰ فِي كُلِّ سَمَاءٍ أَمْرَهَا ۚ وَزَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ وَحِفْظًا ۚ ذَٰلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر ان (آسمانوں) کو دو دن میں سات آسمان بنائے اور ہر آسمان میں اس کا حکم نازل کیا اور آسمان کو ہم نے چراغوں سے آراستہ کیا اور یہ محافظت کے لئے کیا ۔ یہ تقدیر غالب خبردار کی ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 14 اس طرح آسمانوں اور زمین کی پیدائش چھ دن میں مکمل ہوئی۔ ( دیکھئے سورۃ اعراف : 54) ف 15 یعنی اس کا نظام جس طرح بنانا تھا بنا دیا۔ ف 1یعنی شیطانوں کی پہنچ سے اس کی حفاظت کی کہ وہ ملا اعلیٰ کی بات نہ سن سکیں۔