سورة فصلت - آیت 9
قُلْ أَئِنَّكُمْ لَتَكْفُرُونَ بِالَّذِي خَلَقَ الْأَرْضَ فِي يَوْمَيْنِ وَتَجْعَلُونَ لَهُ أَندَادًا ۚ ذَٰلِكَ رَبُّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
تو کہہ کیا تم منکر ہو ۔ جس نے زمین کو دو دن میں پیدا کیا اور اس کے لئے اوروں کو برابر ٹھہراتے ہو ! حالانکہ وہ سارے جہان کا رب ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٧ دو دنوں سے مراد دو عہد زمانے ہیں یا اتنی مقدار جو دو دن کے برابر ہو۔ کیونکہ زمین کی پیدائش سے پہلے موجود دن رات کا وجود نہ تھا بلکہ ان کا وجود زمین اور سورج کی پیدائش کے بعد نمل میں آیاد۔ ( شوکانی)