سورة غافر - آیت 66

قُلْ إِنِّي نُهِيتُ أَنْ أَعْبُدَ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ لَمَّا جَاءَنِيَ الْبَيِّنَاتُ مِن رَّبِّي وَأُمِرْتُ أَنْ أُسْلِمَ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

تو کہہ مجھے منع ہوا کہ میں اللہ کے سوا انہیں پوجوں جنہیں تم پکارتے ہو ۔ جبکہ میرے رب کی طرف سے میرے پاس کھلی نشانیاں پہنچ چکیں اور مجھے حکم ہوا ہے کہ میں جہان کے رب کا تابع رہوں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٦ پھر مجھ سے یہ توقع کیوں رکھتے ہو کہ میں تمہارا کہنا مانوں اور تمہارے ان جھوٹے معبودوں کی بندگی کرنے لگوں؟