سورة غافر - آیت 56

إِنَّ الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي آيَاتِ اللَّهِ بِغَيْرِ سُلْطَانٍ أَتَاهُمْ ۙ إِن فِي صُدُورِهِمْ إِلَّا كِبْرٌ مَّا هُم بِبَالِغِيهِ ۚ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ ۖ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

جو لوگ بغیر کسی سند کے جو ان کے پاس آئی ۔ اللہ کی آیتوں میں جھگڑتے ہیں ۔ ان کے دلوں میں سوائے غرور کے اور کچھ نہیں جس تک وہ کبھی نہ پہنچیں گے سو تو اللہ سے پناہ مانگ بےشک وہ جو ہے وہی سنتا دیکھتا ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 یعنی وہ جو یہ چاہتے ہیں کہ محمدﷺ سے اونچے ہو کر رہیں اور انہیں اپنے سامنے جھکا لیں، اس میں وہ ہرگز کامیاب نہ ہو سکیں گے۔ ( کذافی الموضح) ف 7 یعنی ان کی شرارتوں اور دھمکیوں کے مقابلے میں اللہ واحد و قہار کی پناہ مانگئے۔ جیسا کہ فرعون کی دھمکی کے مقابلے میں موسیٰ (علیہ السلام) نے اللہ کی پناہ مانگی تھی اور پھر بالکل بے فکر ہوگئے تھے۔ ( ابن کثیر)