سورة غافر - آیت 44

فَسَتَذْكُرُونَ مَا أَقُولُ لَكُمْ ۚ وَأُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پس جو میں تمہیں کہتا ہوں آئندہ یاد کروگے اور میں تو اپناکام اللہ کو سونپتا ہوں بےشک اللہ بندوں کو دیکھتا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٢ معلوم ہوتا ہے کہ اس تقریر کے دوران میں اسے پورا یقین ہوگیا تھا کہ فرعون کے یہ آدمی مجھے زندہ نہیں چھوڑیں گے۔ اس لئے یہ آخری فقرہ اس نے اس شخص کے لہجہ میں کہا جسے اللہ تعالیٰ کی مدد پر پورا بھروسہ ہو اور اس کی راہ میں جان دینے کیلئے تیار کھڑا ہو۔