سورة غافر - آیت 41

وَيَا قَوْمِ مَا لِي أَدْعُوكُمْ إِلَى النَّجَاةِ وَتَدْعُونَنِي إِلَى النَّارِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور اے میری قوم مجھے کیا ہوا کہ میں تمہیں نجات (ف 2) کی طرف بلاتا ہوں اور تم مجھے آگ کی طرف بلاتے ہو۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 یعنی میں تمہیں توحید کی دعوت دے رہا ہوں جس کا نتیجہ نجات ہے اور تم مجھے کفر و شرک میں پھنسانا چاہتے ہو جس کا انجام دوزخ ہے۔