سورة غافر - آیت 31

مِثْلَ دَأْبِ قَوْمِ نُوحٍ وَعَادٍ وَثَمُودَ وَالَّذِينَ مِن بَعْدِهِمْ ۚ وَمَا اللَّهُ يُرِيدُ ظُلْمًا لِّلْعِبَادِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

جیسے قوم نوح اور عاد اور ثمود اور جو ان کے پیچھے ہوئے اور اللہ بندوں پر ظلم کرنا نہیں چاہتا (ف 1)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٤ جنہوں نے اللہ کے رسولوں ( علیہ السلام) کو جھٹلایا اور اس کی پاداش میں تباہ کردیئے گئے۔“ ف ٥ یعنی اللہ کو اپنے بندوں سے دشمنی نہیں ہے کہ وہ قصور کریں یا نہ کریں انہیں ضرور تباہ کر دے۔