سورة غافر - آیت 18

وَأَنذِرْهُمْ يَوْمَ الْآزِفَةِ إِذِ الْقُلُوبُ لَدَى الْحَنَاجِرِ كَاظِمِينَ ۚ مَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ حَمِيمٍ وَلَا شَفِيعٍ يُطَاعُ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور انہیں نزدیک آنے والے دن سے ڈرا جس وقت دل غم میں بھرے ہوئے گلوں کو آپہنچیں گے ۔ ظالموں کا نہ کوئی حمائتی ہوگا نہ شفیق کہ جس کی مانی جائے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١٣ یہ محاوہ ہے جسے ہم اردو میں کلیجہ منہ کو آنا سے تعبیر کرتے ہیں۔ ف ١٤ یعنی اس دن جو سفارش کرنے کی اجازت نہ دی جائے گی وہ انبیاء فرشتوں اور نیک بندوں کو دی جائے گی اور وہ بھی صرف اہل ایمان کے لئے، رہے کافر اور مشرک ہو ان کا اس روز کوئی سفارش نہیں ہوگا۔