سورة غافر - آیت 16
يَوْمَ هُم بَارِزُونَ ۖ لَا يَخْفَىٰ عَلَى اللَّهِ مِنْهُمْ شَيْءٌ ۚ لِّمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ ۖ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جس دن کہ وہ نکل کھڑے ہونگے اللہ پر ان کی کوئی شئے پوشیدہ نہ رہیگی اس دن کس کی بادشاہت ہوگی ؟ اللہ کی جو اکیلا ہے دباؤ والا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10 یہ سوال ہے جو اللہ تعالیٰ قیامت کے روز علانیہ فرمائے گا جب کہ تمام اول و آخر جن و انس جمع ہوں گے۔ لیکن جب کوئی جواب دینے والا نہ ہوگا۔ تو خود ہی فرمائے گا........ یا سب لوگ چاہے وہ مومن ہوں یا کافر، پکار اٹھیں گے..........