سورة غافر - آیت 13

هُوَ الَّذِي يُرِيكُمْ آيَاتِهِ وَيُنَزِّلُ لَكُم مِّنَ السَّمَاءِ رِزْقًا ۚ وَمَا يَتَذَكَّرُ إِلَّا مَن يُنِيبُ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

وہی ہے جو تمہیں اپنی نشانیاں دکھلاتا اور تمہارے لئے آسمان سے روزی اتارتا ہے اور سوچتا وہی ہے جو رجوع رہتا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٣ یعنی مینہ برساتا ہے جس سے تمہاری روزی پیدا ہوتی ہے۔ ف ٤ اور جو خدا سے پھرا ہوا ہو اور کسی طرح اسے ماننے کو تیار نہ ہو وہ بڑی سے بڑی نشانی دیکھ کر بھی کوئی نصیحت حاصل نہیں کرسکتا کیونکہ اس کی عقل پر تعصب کا پردہ پڑا ہوتا ہے۔