سورة غافر - آیت 6

وَكَذَٰلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّهُمْ أَصْحَابُ النَّارِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور اسی طرح تیرے رب کی بات کافروں پر پوری ہوچکی ، کہ وہ دوزخی ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ” اس طرح ان کافروں (یعنی نوح ( علیہ السلام) کی قوم اور اس کے بعد کی کافرامتوں) پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رب کا ارشاد پورا ہو کر رہا کہ وہ دوزخی ہیں“۔ اب آگے ان کے مقابلے میں مومنین کا حال بیان فرمایا جو اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق اس پر ایمان لاتے ہیں اور کج بحثی سے مجتنب رہتے ہیں۔