سورة غافر - آیت 3

غَافِرِ الذَّنبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِيدِ الْعِقَابِ ذِي الطَّوْلِ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ إِلَيْهِ الْمَصِيرُ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

گناہ بخشنے والا اور توبہ قبول کرنے والا ۔ سخت عذاب (ف 1) دینے والا ، صاحب انعام ہے ۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١٠ یعنی اللہ تعالیٰ کی مذکورہ صفات کا تقاضا یہ ہے کہ اس کے سوا کسی مردہ یا زندہ ہستی کے عبادت نہ کی جائے۔ ف ١١ نہ کسی اور کی طرف۔