سورة الزمر - آیت 57

أَوْ تَقُولَ لَوْ أَنَّ اللَّهَ هَدَانِي لَكُنتُ مِنَ الْمُتَّقِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

یا کہنے لگے کہ اگر مجھے اللہ ہدایت کرتا ، تو میں متقیوں میں ہوتا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١ یعنی جب کوئی اور عذر نہ ملے تو اللہ تعالیٰ پر الزام دھرنے لگے کہ اسی نے مجھے ہدایت نہ دی، حالانکہ اللہ تعالیٰ نے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور قرآن کو اپنی طرف سے حجت تمام کردی ہے