سورة الزمر - آیت 41

إِنَّا أَنزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ لِلنَّاسِ بِالْحَقِّ ۖ فَمَنِ اهْتَدَىٰ فَلِنَفْسِهِ ۖ وَمَن ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا ۖ وَمَا أَنتَ عَلَيْهِم بِوَكِيلٍ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بے شک ہم نے تجھ پر لوگوں کے لئے سچے دین کے ساتھ کتاب نازل کی ۔ پھر جس نے ہدایت پائی تو اپنے بھلے کو اور جو گمراہ ہوا تو اسے ضرر کے لئے ہوا اور تو ان پر داروغہ (ف 3) نہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 دوسرا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ” حقیقت میں ہم ہی نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر یہ کتاب اتاری ہے“ ف4 یعنی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا کام ان پر سیدھی راہ واضح کرنا ہے۔ اس کے بعد اگر یہ اسے اختیار نہ کریں اور گمراہی میں بھٹکتے پھریں، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کوئی مواخذہ نہ ہوگا۔