سورة الزمر - آیت 33

وَالَّذِي جَاءَ بِالصِّدْقِ وَصَدَّقَ بِهِ ۙ أُولَٰئِكَ هُمُ الْمُتَّقُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جو کوئی سچ بات لایا اور جس نے سچ کی تصدیق کی وہی متقی ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 مراد نبی ﷺ ہیں اور ہر وہ شخص جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دعوت لے کر کھڑا ہوا۔ ف 5 مراد تمام مومن ہیں۔ ف 6 یعنی یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے ہاں عذاب سے محفوظ رہیں گے۔