سورة الزمر - آیت 31

ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِندَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر تم قیامت کے دن اپنے رب کے پاس جھگڑوگے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 14 یعنی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کافروں سے جھگڑیں گے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان تک ہمارا پیغام پہنچا دیا تھا اور یہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جھگڑا کریں گے۔ اسی طرح مومن کافر سے۔ پھر اللہ تعالیٰ سب کے درمیان حق و انصاف سے فیصلہ فرمائےگا۔ شاہ صاحب (رح) لکھتے :” کافر منکر ہونگے کہ ہم کو کسی نے حکم نہیں پہنچایا، پھر فرشتوں کی گواہی سے اور آسمان وزمین کی اور ہاتھ پائوں کی گواہی سے ثابت ہوگا “۔ (موضح)