سورة الزمر - آیت 27
وَلَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِي هَٰذَا الْقُرْآنِ مِن كُلِّ مَثَلٍ لَّعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور ہم نے اس قرآن (ف 1) میں لوگوں کے لئے ہر قسم کی مثال بیان کی ہے کہ شاید وہ نصیحت پکڑیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 یعنی ہر قسم کے ادّلہ و امثلہ سے سمجھایا گیا ہے۔ اس کے بعد کی آیت میں جو مثال بیان ہو رہی ہے یہ اس کے لئے تمہید ہے۔