سورة الزمر - آیت 25

كَذَّبَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ فَأَتَاهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَيْثُ لَا يَشْعُرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

ان سے پہلوں نے جھٹلایا تھا سو ان پر ایسی طرف سے عذاب آیا کہ وہ نہ جانتے تھے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 یعنی اللہ کے عذاب سے بچائو کی کوئی تدبیر کام نہ آسکی۔