سورة الزمر - آیت 24

أَفَمَن يَتَّقِي بِوَجْهِهِ سُوءَ الْعَذَابِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۚ وَقِيلَ لِلظَّالِمِينَ ذُوقُوا مَا كُنتُمْ تَكْسِبُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بھلا وہ شخص جو قیامت کے دن اپنے منہ کو میرے عذاب کی سپر بنائے گا اور ظالموں سے کہا جائیگا ۔ کہ چکھو جو تم کماتے تھے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3” وہ اس شخص کے برابر ہوسکتا ہے جو بے فکری سے عیش کر رہا ہوگا “۔‌أَفَمَنْ .........كا یہ جواب محذوف ہے۔ قیامت کے روز چونکہ دوزخیوں کے ہاتھ گردنوں سے بندھے ہوں گے اس لئے وہ عذاب کو روکنے کیلئے چار و نا چار چہروں ہی کو سپر بنائیں گے۔