سورة الزمر - آیت 16

لَهُم مِّن فَوْقِهِمْ ظُلَلٌ مِّنَ النَّارِ وَمِن تَحْتِهِمْ ظُلَلٌ ۚ ذَٰلِكَ يُخَوِّفُ اللَّهُ بِهِ عِبَادَهُ ۚ يَا عِبَادِ فَاتَّقُونِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ان کے لئے اوپر آگ کے سائبان ہونگے اور ان کے نیچے بھی سائبان ہونگے ۔ یہ ہے جس سے اللہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے اے میرے بندو تو مجھ ہی سے ڈرو

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١٥ یعنی اوڑھنا اور بچھونا دونوں آگ کے ہوں گے۔” ظلل“ چھتر سے مراد آگ کے طبقے ہیں۔ ف ١ یعنی میرے غضب سے ڈر و اور ان گناہوں سے بچوجن کے نتیجے میں تمہیں اس ہولناک عذاب سے دو چار ہونا پڑے۔