سورة ص - آیت 88

وَلَتَعْلَمُنَّ نَبَأَهُ بَعْدَ حِينٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ایک وقت کے بعد تم اس کی خبر معلوم کروگے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٧ یعنی تم میں جو زندہ بچیں گے انہیں چند سال میں اور جو مر جائیں گے انہیں مرنے کے فوراً بعد اور پھر قیامت کے دن معلوم ہوجائے گا کہ حقیقت وہی ہے جس کی طرف میں تمہیں بلا رہا ہوں۔