سورة ص - آیت 50
جَنَّاتِ عَدْنٍ مُّفَتَّحَةً لَّهُمُ الْأَبْوَابُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
ہمیشہ رہنے کے باغ (ف 2) (کہ) ان کے لئے دروازے کھول رکھے ہونگے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف ٥” عَدْنٍ “ کے معنی رہنے کے بھی ہیں اور یہ جنت میں ایک محل کا نام بھی ہے اس لئے ’’ جَنَّاتِ عَدْنٍ ‘‘ کا مطلب ہمیشہ رہنے کے باغ بھی ہوسکتا ہے اور عدن کے باغ بھی۔ (شوکانی)