سورة ص - آیت 19
وَالطَّيْرَ مَحْشُورَةً ۖ كُلٌّ لَّهُ أَوَّابٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور پرندے بھی جمع ہوکر سب کے آگے رجوع رہتے تھے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 11 یعنی ان کے ساتھ تسبیح پڑھتے جیسا کہ سورۃ انبیاء کی آیت 79 میں گزر چکا ہے اگر ” لہ“ کی ضمیر اللہ تعالیٰ کے لئے قرار دی جائے تو مطلب یہ ہوگا کہ یہ سب اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے والے تھے۔ ( قرطبی)