سورة ص - آیت 10
أَمْ لَهُم مُّلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ فَلْيَرْتَقُوا فِي الْأَسْبَابِ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
یا آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی چیزوں کی سلطنت انہیں کی ہے ؟ تو چاہیے کہ رسیاں تان کر (آسمان پر چڑھ جائیں)
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ١” تاکہ فرشتوں کو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر وحی لانے سے منع کردیں “۔ تاکہ جسے یہ اپنی رحمت کا مستحق سمجھیں، اسے دیں اور جسے ہم سمجھتے ہیں محروم کردیں اور زمین و آسمان کا نظام اپنی مرضی کے مطابق چلائیں۔