سورة ص - آیت 1

ص ۚ وَالْقُرْآنِ ذِي الذِّكْرِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

ص۔ قسم ہے اس قرآن نصیحت کرنے والے کی (کہ بےشک یہ ہمارا اتارا ہوا ہے)۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 یا ” جو شرف و عظمت والا ہے“ اس قسم کا جواب مخدوف ہے جیسے ‌لَتُبْعَثُنَّ یا ‌إِنَّ ‌رَبَّكَ لَحَقٌّ وغیرہ۔