سورة البقرة - آیت 32
قَالُوا سُبْحَانَكَ لَا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا ۖ إِنَّكَ أَنتَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہ بولے تو پاک ہے ہم اسی قدر جانتے ہیں جس قدر تونے ہمیں سکھلایا اور تو اصل دانا اور پختہ کار ہے ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 : سُبْحَانَكَ ۔ یہ کلمہ تنز یہیہ ہے یعنی تیری ذات ہر قسم کے نقائص سے پاک ہے اس میں فرشتوں نے اپنی عاجزی اور نادانی کا اعتراف کیا ہے اور اللہ تعالیٰ کے لیے کمال علم وحکمت کا اعتراف۔ (ابن کثیر)