سورة الصافات - آیت 142
فَالْتَقَمَهُ الْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر اسے مچھلی نگل گئی اور وہ اپنے آپ کو ملامت کرتا تھا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 کہ وہ ناحق اپنی قوم سے ناراض ہو کر اور اپنے آقا کے حکم کا انتظار کئے بغیر بھاگ کھڑے ہوئے۔