سورة الصافات - آیت 137

وَإِنَّكُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِم مُّصْبِحِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور تم ان پر صبح کے وقت گزرتے ہو

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١ یعنی بغرض تجارت شام و فلسطین آتے جاتے، ان کی تباہ شدہ بستی سے دن رات گزرتے رہتے ہو۔ ( کذافی الموضح)