سورة الصافات - آیت 98
فَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَسْفَلِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر وہ اس کا برا چاہنے لگے سو ہم نے انہیں نیچا کر (ف 1) دیا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3 یعنی حضرت ابراہیم ( علیہ السلام) کو واقعی آگ میں ڈال دیا تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے بچا لیا۔ دیکھئے۔ ( سورۃ انبیاء آیت 69 و عنکبوت آیت 24)