سورة الصافات - آیت 96

وَاللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور اللہ نے تمہیں اور تمہارے کاموں کو پیدا کیا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٢ یا ” جو عمل تم کرتے ہو انہیں بھی اللہ نے پیدا کیا ہے“۔ معلوم ہوا کہ بندہ کے تمام افعال کا خالق اللہ تعالیٰ ہے اور یہی اہل سنت کا عقیدہ ہے۔ حدیث سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے۔ ( ابن کثیر)