سورة الصافات - آیت 78
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور پچھلی خلقت میں ہم نے ان کا ذکر (خیر) باقی رکھا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 بعد میں آنے والے تمام انبیاء ( علیہ السلام) اپنے اپنے زمانہ میں ان کی تعریف و تصدیق کرتے رہے۔ یا پچھلوں میں ان کی ثناء وصفت چھوڑی کہ خیر کے ساتھ ان کا ذکر کیا جاتا ہے۔ ( ابن کثیر)۔