سورة الصافات - آیت 76

وَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

ہم نے اسے اور اسکے گھر والوں کو اس بڑی گھبراہٹ سے نجات دی۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5 حضرت نوح ( علیہ السلام) کے اهل ( گھر والوں) سے مراد وہ لوگ ہیں جو ان پر ایمان لائے اور ’ ’ کرب عظیم“ ( بڑی مصیبت) سے مراد طوفان میں غرق ہونا بھی ہوسکتا ہے اور قوم کو جھٹلانا اور ستانا بھی۔