سورة الصافات - آیت 62
أَذَٰلِكَ خَيْرٌ نُّزُلًا أَمْ شَجَرَةُ الزَّقُّومِ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
کہ یہ (ف 1) مہمانی بہتر ہے یا زقوم کا درخت ؟
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٧ جس سے دو زخیوں کی ضیافت کی جائے گی۔ جنتیوں کی ضیافت کا ذکر کرنے کے بعد اس کے مقابلے میں یہاں دوزخیوں کی ضیافت کا ذکر کیا گیا۔