سورة الصافات - آیت 37

بَلْ جَاءَ بِالْحَقِّ وَصَدَّقَ الْمُرْسَلِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

کوئی نہیں بلکہ وہ سچا دین لایا ہے اور سب رسولوں کی تصدیق کرتا ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 13 یعنی وہی دعوت پیش کرتا ہے جسے پچھلے تمام انبیاء پیش کرتے رہے ہیں یا اس تصدیق سے مراد یہ ہے کہ گزشتہ انبیاء ( علیہ السلام) نے نبی آخر الزمان (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جو صفات بیان کی تھیں وہ سب کی سب اس نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں موجود ہیں۔ ( ابن کثیر)