سورة الصافات - آیت 23
مِن دُونِ اللَّهِ فَاهْدُوهُمْ إِلَىٰ صِرَاطِ الْجَحِيمِ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اللہ کے سوا پھر انہیں دوزخ کی راہ دکھادو
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ١ یعنی انہیں دوزخ کی طرف ہانک لے جائو۔ حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ یہ فرشتے دوزخ کے پہرہ داروں سے کہیں گے۔ ( کذافی الوحیدی)