سورة الصافات - آیت 22
احْشُرُوا الَّذِينَ ظَلَمُوا وَأَزْوَاجَهُمْ وَمَا كَانُوا يَعْبُدُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
ظالموں اور ان کے جوڑوں کو اور جن کو وہ پوجتے تھے اکٹھا کرو۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 جوڑ والوں سے مراد ان کے وہ ساتھی اور رفیق ہیں جو انہی کی طرح شرک و کفر میں مبتلا تھے۔ یا ان سے مرادان کی وہ بیویواں ہیں جو سر کشی و بغاوت پر ان کی موافقت کیا کرتی تھیں اور ان کی روش سے خوش تھیں۔ حضرت عمر (رض) نے ان سے گناہ گاروں کی الگ الگ ٹولیاں مراد لی ہیں۔ یعنی سود خوروں کا الگ جتھا ہوگا اور زنا کرنے والوں کا الگ اور شراب نوشوں کا الگ۔ (شوکانی)