سورة الصافات - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(شروع) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٨ یہ سورۃ مکہ معظمہ میں نازل ہوئی۔ سنن نسائی اور بیہقی میں حضرت ابن عمر (رض) سے رایت ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں ہلکی نماز پڑھانے کا حکم دیتے اور سورۃ صافات سے ہماری امامت فرمائے۔ ایک حدیث میں ہے کہ جمعہ کے روز سورۂ یٰسین اور صافات کی تلاوت کر کے دعا کرنا باعث قبولیت ہے۔ ( شوکانی)