سورة يس - آیت 51
وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَإِذَا هُم مِّنَ الْأَجْدَاثِ إِلَىٰ رَبِّهِمْ يَنسِلُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور نرسنگا (ف 1) پھونکا جائے گا ۔ پھر تبھی وہ قبروں سے اپنے رب کی طرف دوڑ پڑیں گے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5 ابن کثیر میں ہے کہ اس سے مراد نفخہ ثالثہ یعنی نفخہ بعث ہے۔ ایک حدیث میں ہے کہ دونوں صووں کے درمیان چالیس برس کا فاصلہ ہوگا۔ ( وحیدی)