سورة يس - آیت 36
سُبْحَانَ الَّذِي خَلَقَ الْأَزْوَاجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنبِتُ الْأَرْضُ وَمِنْ أَنفُسِهِمْ وَمِمَّا لَا يَعْلَمُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہ پاک ذات ہے جس نے تمام مقابل قسموں کو پیدا کیا نباتات زمین کے قبیل سے بھی اور (خود) ان آدمیوں میں سے بھی اور ان چیزوں میں سے جن کو عام لوگ نہیں جانتے۔ (ف 1)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 مثلاً وہ مخلوقات جو سمندر، خشکی، زمین اور آسمان میں ہے۔