سورة فاطر - آیت 38
إِنَّ اللَّهَ عَالِمُ غَيْبِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
بے شک اللہ آسمانوں اور زمین کی چھپی چیزیں جانتا ہے اس کو خوب معلوم ہے جو دلوں (ف 2) کے اندر چھپا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 اس بناء پر اسے خوب معلوم ہے کہ اگر تمہیں دوبارہ بھی دنیا میں بھیج دیا جائے تو تم ہرگز نیک کام نہ کرو گے جیسا کہ دوسرے مقام ( انعام : 28) پر فرمایا İ وَلَوْ رُدُّوا لَعَادُوا لِمَا نُهُوا عَنْهُ Ĭ اور اگر انہیں دنیا میں دوبارہ بھیج بھی دیا جائے تب بھی وہی کام کرینگے جن سے انہیں منع کیا گیا تھا۔ ( قرطبی)