سورة فاطر - آیت 23
إِنْ أَنتَ إِلَّا نَذِيرٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
تُو تو صرف ڈرانے والا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10 یعنی لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے عذاب سے خبردار کرنے والا۔ رہا ہدایت کرنا اور راہ راست پر لانا تو یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اس کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔