سورة فاطر - آیت 16

إِن يَشَأْ يُذْهِبْكُمْ وَيَأْتِ بِخَلْقٍ جَدِيدٍ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اگر وہ چاہے تمہیں لے جائے اور ایک نئی خلقت لے آئے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 یعنی یہ مت خیال کرو کہ اگر تم فنا ہوگئے تو اللہ تعالیٰ کی سلطنت اور عظمت میں کوئی فرق آجائے گا، ہرگز نہیں۔ اگر وہ چاہے تو تمہیں فنا کر کے ایک نئی خلقت پیدا کرلے جو اس کی اطاعت کرے اور نافرمانی سے باز رہے۔ ( کبیر)۔